آئی پی ایل امپائر گیند جیب میں رکھ کر بھول گئے اور تلاش جاری رہی

اسٹریٹجک بریک سے قبل کی آخری گیند کے بعد کا ری پلے چلایا تو اس میں شمس الدین گیند جیب میں رکھتے ہوئے دکھائی دیے۔


Sports Desk April 26, 2019
اسٹریٹجک بریک سے قبل کی آخری گیند کے بعد کا ری پلے چلایا تو اس میں شمس الدین گیند جیب میں رکھتے ہوئے دکھائی دیے۔فوٹو: فائل

آئی پی ایل کے رواں ایڈیشنز میں امپائرز کی مضحکہ خیزحرکات کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کے میچ میں آفیشل شمس الدین گیند جیب میں رکھ کر بھول گئے جس کی وجہ سے میچ کچھ دیر کیلیے رکا رہا، یہ واقعہ 14 ویں اوور کے اختتام پر پیش آیا جب میزبان بنگلور نے اسٹریٹجک بریک لی،کھلاڑی واپس لوٹے تو شمس الدین کو گیند ہی نہیں مل رہی تھی جس پر دوسرے امپائر بروس آکسنفورڈ بھی ان کے پاس پہنچے جبکہ فورتھ امپائر دوسری گیندوں کا باکس اٹھائے دوڑے چلے آئے۔

براڈ کاسٹر نے جب اسٹریٹجک بریک سے قبل کی آخری گیند کے بعد کا ری پلے چلایا تو اس میں شمس الدین گیند جیب میں رکھتے ہوئے دکھائی دیے، وکٹ پر موجود جنوبی افریقی بیٹسمین ڈی ویلیئرز صورتحال پرکافی برہم دکھائی دیے جس کا اظہار انھوں نے ناقابل شکست 82 رنز جڑ کرکیا۔

مقبول خبریں