پی ٹی آئی بھی موروثی سیاست کا شکار؛پرویز خٹک کے بھائی کو وزیر بنانے کی منظوری

احتشام بشیر  اتوار 28 اپريل 2019
وزیراعظم نے وفاقی حکومت میں عہدے لینے والوں کے عزیزوں کو وزارت نہ دینے کا اعلان کیاتھا فوٹو: فائل

وزیراعظم نے وفاقی حکومت میں عہدے لینے والوں کے عزیزوں کو وزارت نہ دینے کا اعلان کیاتھا فوٹو: فائل

پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو خیبر پختونخوا کابینہ میں بحیثیت وزیر شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت میں عہدے لینے والوں کے عزیزوں کو وزارتیں اور اہم سرکاری عہدے نہ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ٹی آئی اپنے اس اعلان سے بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

لیاقت خٹک پیر کو بحیثیت صوبائی وزیر حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب کل گورنر ہاوس پشاور میں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔