پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلرزنے رنگ جمادیا گوئیویرا نے راجہ نوید کو ہرادیا

ٹائٹل فائٹ میں سیمی گوئیویرا نے دفاعی چیمپئن پاکستان کے راجہ نوید کو ہرادیا


Sports Reporter April 29, 2019
ٹائٹل فائٹ میں سیمی گوئیویرا نے دفاعی چیمپئن پاکستان کے راجہ نوید کو ہرادیا

اتوار کو کراچی میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کا انعقاد ہوا، انٹرنیشنل ریسلرز ڈریم ورلڈ ریسورٹ میں 'رمبل ان پاکستان' کے نام سے منعقدہ مقابلوں کے لیے رنگ میں اترے، ٹی وی پر انٹرنیشنل پروفیشنل ریسلنگ مقابلے دیکھنے والے شائقین کو ریسلر کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملا اور وہ ان مقابلوں سے بہت لطف اندوز بھی ہوئے۔

پہلی فائٹ میں آرجے فیڈی کا میکسیکو سے تعلق رکھنے والے لورائیڈر سے مقابلہ ہوا، پاکستانی ریسلر فیڈی نے بہترین پرفارمنس دی اورحریف کو ناک آئوٹ کردیا، پاکستانی شیر خان کو جورڈن نے ہرادیا، ٹائٹل فائٹ میں سیمی گوئیویرا نے دفاعی چیمپئن پاکستان کے راجہ نوید کو ہرادیا، آخر میں رمبل مقابلے میں 30 ریسلرز نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں سے شائقین کو محظوظ کیا، تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مقابلہ ہوا۔

مقابلے دیکھنے کے لیے آنے والوں نے ملک میں پروفیشنل ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد پرخوشی کا اظہارکیا اوراسے مثبت سرگرمی قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے تسلسل کے ساتھ ہوں تو عوام کو بہترین تفریح میسر آسکتی ہے۔