پاکستان رگبی ٹیم نے ازبکستان کے خلاف فاتحانہ آغاز کرلیا

خسارے میں جانے کے باوجود پاکستانی ٹیم نے عمدہ کم بیک کیا


Sports Reporter April 29, 2019
پاکستان رگبی ٹیم نے ازبکستان کے خلاف فاتحانہ آغاز کرلیا فوٹو: فائل

پاکستان رگبی ٹیم نے ازبکستان کے خلاف فاتحانہ آغازکرلیا، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 13 کے مقابلے میں 44 ٹرائی اسکور سے کامیابی سمیٹ لی۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد دلچسپ مقابلے سے خوب لطف اندوز ہوئی، پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور مہمان ازبکستان ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے سبقت حاصلِ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام پر مہمان ٹیم کو برتری حاصل تھی۔

تاہم خسارے میں جانے کے باوجود پاکستانی ٹیم نے عمدہ کم بیک کیا اورمیچ 13 کے مقابلے میں 44 ٹرائی اسکور سے اپنے نام کیا۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد اس دلچسپ مقابلے سے خوب لطف اندوز ہوئی۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ یکم مئی کو شیڈول ہے۔