غیرملکی خبررساں ادارے کے سروے اکثریت نے پی ٹی ایم کو مسترد کردیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ کو منفی رنگ دینے کی کوشش عوام نے ناکام بنا دی


Numainda Express April 30, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ کو منفی رنگ دینے کی کوشش عوام نے ناکام بنا دی۔ فوٹو: فائل

بعض غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے پی ٹی ایم اور منظور پشتین کو غیر معمولی پذیرائی دلوانے کی مبینہ کوششوں پر سوالات پہلے بھی اٹھتے رہے ہیں۔

گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر کی پی ٹی ایم کی ملک دشمن سرگرمیوں پر بریفنگ کے فوراً بعد ہی غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے منفی رنگ دینے کی کوشش کی گئی مگر عوام کے ردعمل نے اسے ناکام بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے یکے بعد دیگرے دو سروے جاری کئے مگر غیر ملکی ادارے کو مطلوبہ نتائج نہ مل سکے۔

ٹویٹر پر عوام نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو سچ اور آئینہ دونوں دکھا دیا، پہلے سروے میں 89 فیصد جب کہ دوسرے میں 72 فیصد لوگوں نے پاک فوج کے پی ٹی ایم کے بارے میں موقف کی حمایت کی اور پی ٹی ایم کو مسترد کر دیا۔

مقبول خبریں