ایف بی آر کا آج دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان

دفاتر 8 بجے تک کھلے رکھنے کا مقصد لوگوں کو ٹیکس گوشوارے اور ٹیکس جمع کرانے میں آسانی ہے، اعلامیہ


Numainda Express April 30, 2019
دفاتر 8 بجے تک کھلے رکھنے کا مقصد لوگوں کو ٹیکس گوشوارے اور ٹیکس جمع کرانے میں آسانی ہے، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے آج (منگل کو) تمام دفاتررات 8 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر نے اپنے تمام ذیلی دفاتر لارج ٹیکس پئیر یونٹس، کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے دفاتر 30 اپریل 2019کو رات8 بجے تک کھلے رکھیں تاکہ لوگوں کو ٹیکس گوشوارے اور ٹیکس جمع کرانے میں آسانی ہو۔

مقبول خبریں