بانڈڈ ویئر ہاؤس سے کروڑوں روپے مالیت کے اسٹیل رول چوری

احتشام مفتی  منگل 30 اپريل 2019
لکی اسٹار اسٹیل انڈسٹریز، زیڈ آر کارپوریشن سمیت 5 درآمدکنندگان کیخلاف مقدمات درج۔فوٹو : فائل

لکی اسٹار اسٹیل انڈسٹریز، زیڈ آر کارپوریشن سمیت 5 درآمدکنندگان کیخلاف مقدمات درج۔فوٹو : فائل

کراچی:  پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ نے بانڈڈ ویئرہاؤس سے کروڑوں روپے مالیت کے اسٹیل رول کی چوری کے انکشاف پر 5 درآمدکنندگان جن میں میسرزلکی اسٹار اسٹیل انڈسٹریز پرائیوٹ لمیٹڈ، میسرززیڈآرکارپوریشن، میسرزاسٹیل کو، میسرز اعظم اینڈ سنز اور بانڈڈ ویئر ہاؤس میسرز جنرل سروسز شامل ہیں، کے مالکان عمیر فاروق، زبیر، عمران بٹ، محمدادریس، محمد عارف اور محمد ابراہیم کے خلاف 4 مقدمات درج کرلیے ہیں۔

کسٹمزاپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بانڈڈویئرہاؤس میسرزجنرل سروسزسے درآمدکیے جانے والی اشیا سامان بانڈڈ وئیرہاوس سے غائب کرکے قومی خزانے کو ریونیو کی مدمیں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا ہے جس پر کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ندیم میمن کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹررانا ارسلان مجیدکی سربراہی میں پرنسپل اپریزر عبدالقیوم، اپریزنگ آفیسرسلیم قائم خانی،الیاس اورشاہدحسن پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بانڈڈویئرہاؤس میں موجوداشیا کی جانچ پڑتال کی تواس بات کاانکشاف ہواکہ مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے سال2013تا2018 کے دوران سیکنڈری گلوینائزاسٹیل کوئل،ہاٹ رولڈاسٹیل شیٹ ان کوائل آف پرائم کوالٹی،پلاسٹک مولڈنگ (کمپاؤنڈ)12 کنسائمنٹس درآمد کرکے جنرل سروسزنامی بانڈڈویئرہاؤس رکھاگیاجسے بانڈڈویئرہاؤس کی مدد سے چوری کرکے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا۔

ذرائع نے بتایاکہ میسرزلکی اسٹاراسٹیل انڈسٹریزپرائیوٹ لمیٹڈ کے مالک عمیرفاروق کی جانب سے 2014اور2015میں 10لاکھ کلوگرام سیکنڈری گلوونائزاسٹیل کوائل کے دوکنسائنمنٹس درآمد کرکے بانڈڈویئرہاؤس میںرکھے گئے تھے تاہم محکمہ کسٹمزکی ٹیم نے جانچ پڑتال کے بعد انکشاف کیاکہ لکی اسٹیل کی جانب سے درآمدکیے جانے و الے کنسائنمنٹس غیرقانونی طورپر غائب کرکے فروخت کردیے گئے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔