احتساب عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی

عدالت نے علیم خان کو دوبارہ 13 مئی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


Numainda Express May 01, 2019
عدالت نے علیم خان کو دوبارہ 13 مئی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ایم پی اے اور سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کردی۔

جیل حکام نے علیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا، ڈیوٹی جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی، عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تفتیشی رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے۔

معزز عدالت نے نیب حکام کو باور کروایا کہ کسی بھی ملزم کو غیر معینہ مدت کیلیے سلاخوں کے پیچھے نہیں رکھا جا سکتا، احتساب عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو حتمی رپورٹ کی تیاری کیلیے مزید مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔

مقبول خبریں