ہراسانی الزام کے بعد علی ظفر اور میشا کے درمیان واٹس اپ گفتگو منظر عام پر آگئی

قیصر افتخار  جمعرات 2 مئ 2019
میشا شفیع نے علی ظفر پر جیمنگ سیشن کے دوران ہراساں کئے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ فوٹو: فائل

میشا شفیع نے علی ظفر پر جیمنگ سیشن کے دوران ہراساں کئے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کی درمیان ہونی والی واٹس ایپ گفتگو منظر عام پر آگئی ہے جس میں میشا شفیع نے جیمنگ سیشن کے بعد علی ظفر کے نام شکریہ کا پیغام بھیجا ہے۔

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جیمنگ سیشن کے دوران ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، لیکن اب علی ظفر کے وکلا میشا شفیع کے جیمنگ اور پرفارمنس کے میسج منظر عام پر لے آئے ہیں جب کہ میشا کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کو سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

میشا شفیع نے اپنے پیغام میں صاف لکھا ہے کہ 23 دسمبر کو جیمنگ اور پرفارمنس کے دوران ان کا بہترین وقت گزرا، میشا شفیع نے اس میسج میں علی ظفر کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جب کہ دوسری طرف میشا شفیع نے ٹیلی ویژن پروگرام میں کہا تھا کہ ان کا پیغام صرف کانسرٹ پرفارمنس کے حوالے سے تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  میشا ملالہ بننا چاہتی ہیں

دوسری جانب علی ظفر اس جیمنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر لا چکے ہیں، اس ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جیمنگ سیشن کے دوران گیارہ کے قریب موسیقار علی ظفر اور میشا شفیع کے دائیں بائیں اور آگے پیچھے موجود ہیں، ان موسیقاروں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جو عدالت میں گواہی کے لیے بھی متعدد مرتبہ حاضر ہو چکی ہیں جب کہ علی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ میشہ شفیع نے ٹی وی پروگرام میں جھوٹ بولا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔