ایشیائی کرنسی اور حصص مارکیٹس میں پر دباؤ برقرار

ڈالر65بھارتی روپے سے بھی تجاوز،انڈونیشی روپیہ،تھائی بھارت اور جاپانی ین کی قدربھی گری


AFP August 23, 2013
جکارتہ: منی چینجر شاپ میں خاتون ڈالر گن رہی ہے، امڈالر65بھارتی روپے سے بھی تجاوز،انڈونیشی روپیہ،تھائی بھارت اور جاپانی ین کی قدربھی گری۔ فوٹو : اے ایف پی

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے معاشی بحالی پیکیج جلد ختم جانے سے متعلق خدشات زائل نہ ہونے پر جمعرات کو بھی ایشیائی کرنسی اور حصص مارکیٹس میں افراتفری دیکھی گئی۔

امریکی ڈالر کے مقابل بھارتی روپے کی قدر نئی کم ترین سطح پر آگئی اور ڈالر پہلی بار 65.56 بھارتی روپے کا ہوگیا تاہم بعد میں ریکوری کے بعد ڈالر کے مقابل روپے کی قدر 64.87 کی سطح پر دیکھی گئی، بھارتی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ مقامی معیشت سے متعلق خدشات بھی ہیں، انڈونیشی روپیہ کی قدر میں بھی جمعرات کو کمی ہوئی اور امریکی ڈالر کے مقابل روپیہ 4 سال کی نئی کم ترین سطح 10825 پر آگیا جبکہ تھائی بھات کی سطح 31.77 سے گر 32.01 پر آگئی، امریکی ڈالر کے مقابل ین کی قدر 97.67 فیصد سے گر 98.26 پر آگئی۔



دوسری طرح حصص مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان رہا، جکارتہ میں 1.11 فیصد، کوالالمپور میں 1.40 فیصد اور بنکاک میں 0.25 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی تاہم ممبئی میں تیزی کا رجحان رہا اور انڈیکس 2.27 فیصد بلند ہوگیا، منیلا میں انڈیکس 5.96 فیصد تک گرگیا، ٹوکیو میں 0.44 فیصد، سیؤل میں 0.98 فیصد اور سڈنی کی مارکیٹ میں 0.48 فیصد مندی رہی، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 0.28 فیصد نیچے آگیا جبکہ ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں 0.36 فیصد تیزی دیکھی گئی، سنگاپور، تائی پے اور ویلنگٹن میں بھی مندی رہی۔