ڈگری مویشیوں میں گل گھوٹو کی بیماری پھیل گئی متعدد بھینسیں ہلاک

مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان، نہروں کا آلودہ پانی پینے سے گلا بند ہونے پر بھینسیں مررہی ہیں، ڈاکٹروں کا مؤقف


Nama Nigar August 23, 2013
وٹرنری اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ قریب واقع کنگورو شاخ میں مردہ جانوروں کے بہہ کر آنے سے انفیکشن پھیلا. فوٹو: ایکسپریس نیوز

ڈگری کے نواحی گائوں مندرانوالہ دیہہ B154، دیہہ 154A، دیہہ 160، دیہہ 150 سمیت دیگر علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک درجن سے زائد بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔

زمیندار اسے گل گھوو کی بیماری بتارہے ہیں جبکہ وٹرنری اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ قریب واقع کنگورو شاخ میں مردہ جانوروں کے بہہ کر آنے سے انفیکشن پھیلا اور ان بھینسوں نے یہ پانی پیا اور اس میں بیٹھے رہنے سے گلا بند ہونے کے باعث بھینسیں مر رہی ہیں۔ زمینداروں کے نمائندہ محمد اکرم نے صحافیوں کو بتایا کہ 24 گھنٹوں میں بھینسوں کے مرنے کی تعداد 25 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وٹرنری ڈاکٹر نے تعداد قدرے کم بتائی ہے۔



متاثرہ افراد منور، حاجی اصغر، عبداللہ کچھی، غلام محمد، فقیرومیگھواڑ، محمد اسلم، میمبر محدم عظیم، عبداللہ گشکوری، یونس شوریٰ نے متعلقہ حکام بالا کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے فوری طور پر ایکسپرٹ ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب وٹرنری ڈاکٹر پرمانند نے بتایا کہ ہم نے علاقے میں تقریباً 400 سے زائد جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے ہیں اور سختی سے یہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نہروں میں آنے والے سیلابی پانیکے استعمال سیگریز کیا جائے۔ واضح رہے کہ اوسط درجے کی ایک بھینس کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہے، مذکورہ بھینسوں کے ہلاک ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے۔

مقبول خبریں