گلگت میں حالات بدستور کشیدہ شارع قراقرم 11ویں روز بھی بند

امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث قراقرم یونیورسٹی3ستمبرتک بند رکھنے کااعلان،سرکاری ترجمان


امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث قراقرم یونیورسٹی3ستمبرتک بند رکھنے کااعلان،آج راولپنڈی کیلیے ٹریفک بحال ہوجائیگی،سرکاری ترجمان .فوٹو پی پی آئی

گلگت میںحکومتی اعلان اورہزارہ ڈویژن میں سیکیورٹی کلیئرنس کے باوجودشاہراہ قراقرم پرٹریفک 11ویں روزبھی معطل رہی،گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث مسافرگاڑیوں کوروانہ نہ کیاجاسکا۔

ڈی آئی جی علی شیر نے میڈیاکوبتایاکہ سیکیورٹی انتظامات کامکمل جائزہ لیکرمسافر گاڑیوں کی آمدورفت کویقینی بنائیں گے، استورمیں ٹریفک بدستوربند ہے جس کی وجہ سے اشیاء خورونوش کی قلت کے باعث لوگوںکوشدید مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے، گزشتہ روزگلگت میں 2 افراد کی ہلاکت اوردستی بم حملے کے بعدصورتحال ایک بارپھرکشیدہ ہوگئی۔ادھرپبلک ریلیشن آفیسر قراقرم یو نیورسٹی کے مطابق گلگت اوراسکردومیںامن و امان کی کشیدہ صو رت حال کے پیش نظریونیورسٹی کے دونوںکمپس کو 3ستمبرتک بندکردیاگیا ہے ادھرچترال کے بالائی علاقے بونی روڈ پرپریت گائوں میںدریا پرواقع جیپ ایبل پل کونامعلوم افراد نے آگ لگاکرجلادیا جس سے پریت گائوں میںآبادسیکڑوں لوگوںکاچترال سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

کوغذی پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔آئی این پی کے مطابق اسکردوکیلیے پروازوں کی منسوخی اورکئی روزسے ٹکٹیں کنفرم نہ ہونے پرغیرملکی سیاحوں نے مظاہرہ کیا۔ سیاحوں نے اسکردومیں پی آئی اے کے بکنگ آفس کے سامنے دھرنادیا اوراپنا احتجاج ریکارڈکرایا اس موقع پرغیرملکی مظاہرین نے کہاکہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری مشکلات کے پیش نظراضافی اور خصوصی پروازچلائی جائے۔ اے پی پی کے مطابق گلگت راولپنڈی روٹ پر ٹریفک 9روزبعد بحال کر دی گئی، آج سے باقاعدہ مسافربس سروس کاآغازکیاجائے گا۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان شہزاد شگری نے کہا کہ شاہراہ قراقرم سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کو قافلے کی صورت میں صبح 8بجے سے شام5بجے تک صوبہ خیبرپختونخوا کی حدود سے پارکرایا جائے گا اورشاہراہ قراقرم سے گزرنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کوروکانہیںجائے گا۔

این این ائی کے مطابق سانحہ لولو سر کے دس روز تک بندش کے بعد شاہراہ قراقرم پرمعطل بس سروس بحال ہوگئی'سخت سیکیورٹی حفاظتی انتظامات میں مسافربسوں کاقافلہ روانہ ہو گیا 'سیکیورٹی حکام کے مطابق اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیاگیا ہے جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔