فٹنس پر بہت دھیان دیتی ہوں نومی کیمبل

صبح کے وقت یوگا ورزشیں کرنا میرے روزانہ کے معمول میں شامل ہے، نومی کیمبل


APP August 26, 2013
صبح کے وقت یوگا ورزشیں کرنا میرے روزانہ کے معمول میں شامل ہے، نومی کیمبل فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی سپر ماڈل نومی کیمبل نے کہا ہے کہ وہ اپنی فٹنس پر بہت دھیان دیتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صبح کے وقت یوگا ورزشیں کرنا ان کے روزانہ کے معمول میں شامل ہے۔ وہ کسی صورت بھی یوگا ورزشوں میں ناغہ نہیں آنے دیتی ہیںیہاں تک کہ جب وہ بحری جہاز پر بھی سفر کر رہی ہوتی ہیں تو ان کی ذاتی ٹرینر ان کے ساتھ ہوتی ہیں، جب وہ صبح اٹھتی ہیں تو سب سے پہلے ذاتی ٹرینر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یوگا ورزشوں کے سیشن کو مکمل کرتی ہیں بعد میں ناشتہ کرتی ہیں اس سے ان کو فٹ اور چاک و چوبند رہنے میں مدد ملتی ہے اور طبعیت بھی ہشاس بشاش رہتی ہے۔