ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلیے پاکستان ہاکی کو امید کی کرن نظر آگئی

پاکستان ہاکی ٹیم کی آئندہ برس جاپان میں شیڈول گیمز میں شرکت کا ہنوز امکان موجود ہے۔


Sports Reporter May 18, 2019
پاکستان ہاکی ٹیم کی آئندہ برس جاپان میں شیڈول گیمز میں شرکت کا ہنوز امکان موجود ہے۔ فوٹو: فائل

ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلیے پاکستان ہاکی کو امید کی کرن نظر آگئی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی آئندہ برس جاپان میں شیڈول گیمز میں شرکت کا ہنوز امکان موجود ہے،پری کوالیفائنگ راؤنڈ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اسے اب ایف آئی ایچ کومطمئن کرنا ہوگا۔

پی ایچ ایف کو پرو لیگ سے دستبرداری پرتادیبی کمیٹی کے روبرو موثر اور مضبوط دفاعی جواز پیش کرنا ضروری ہے، اجلاس اگلے ماہ شیڈول ہے،کمیٹی سماعت میں پاکستان کا موقف اور اس ضمن میں دیے جانے والے دلائل جاننے کے بعد فیصلہ سنائے گی۔