بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری

اسٹاف رپورٹر  اتوار 19 مئ 2019
لسبیلہ سے جیونی ایرانی بارڈر تک پولیس تعینات رہے گی فوٹو: فائل

لسبیلہ سے جیونی ایرانی بارڈر تک پولیس تعینات رہے گی فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا گیا ہے جب کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق ضلع گوادر اور ضلع لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس کے ماتحت کردیا گیا، تمام بی ایریا ختم کرکے اُنہیں اے ایریا میں تبدیل کردیا گیا ہے جب کہ کوئٹہ میں بھی لیویز کو پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لسبیلہ سے لے کر جیونی ایرانی بارڈر تک پولیس تعینات رہے گی جب کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔