تاجر برادری کی جانب سے چیئرمین نیب کے فیصلوں کا خیر مقدم

تاجر برادری نے نیب کے دفتر میں ڈائریکٹر کی سربراہی میں شکایات سیل کے قیام کو بھی سراہا۔


Business Reporter May 22, 2019
تاجر برادری نے نیب کے دفتر میں ڈائریکٹر کی سربراہی میں شکایات سیل کے قیام کو بھی سراہا۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نے چیئر مین نیب جسٹس (رٹائرڈ) جاوید اقبال کے فیصلے کو سراہا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی، سابق صدر ایف پی سی سی آئی و سابق چیف ایگز یکٹو TDAP ایس ایم منیر اور ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نے چیئر مین نیب جسٹس (رٹائرڈ) جاوید اقبال کے فیصلے کو سراہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تاجر برادری کو انکوائری سے متعلق نیب کے دفتر میں طلب نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے نیب کے دفتر میں ڈائریکٹر کی سربراہی میں شکایات سیل کے قیام کو بھی سراہا۔ اس سیل کے تحت تا جربرادری کی شکایات کو 48گھنٹوں کے اندر اندر تمام علاقائی دفتروں میں سنا جا ئے

گا۔ ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران نے نیب کے فیصلو ں کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کہاکہ دانشمند انہ فیصلو ں کی وجہ سے کا روباری طبقے کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ بزنس کمیونٹی مختلف قسم کے چیلنجزاور دیگر مسائل کے باوجود بھی ملک کی معیشت میں اپنا بھر پور اور اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران نے چیئر مین نیب کو تجویز دیتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری کے خلاف مختلف قسم کے نو ٹسز اور کیسز کو واپس لے لیا جائے۔

مقبول خبریں