فلم انڈسٹری کے حالات بہت جلد اچھے ہو جائینگے سید نور

انڈسٹری بچانا سب کی ذمے داری ہے،فلم بین فلمسازوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سینما آئیں


INP August 28, 2013
ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں مجھ سے جہاں تک ممکن ہو سکا ہے میں نے اپنی کوششیں کی ہیں۔ فوٹو : فائل

نامور ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو تالا بندی سے بچانے کے لیے تسلسل کے ساتھ فلموں کا بننا اور ان کی نمائش کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے۔

فلم بینوں کو فلمسازوں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے سینما آنا ہو گا' انڈسٹری کو بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اگر آج ہم نے فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کیے تو پھر آنیوالی نسلیں ہم سے فلم انڈسٹری کی زوالی کا جواب طلب کریں گی۔



ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں مجھ سے جہاں تک ممکن ہو سکا ہے میں نے اپنی کوششیں کی ہیں جب کہ دیگر ہدایتکاروں نے بھی اس سلسلہ کو برقرار رکھا ہوا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ جلد فلم انڈسٹری کے حالات بہت اچھے ہو جائیں گے۔