قیصر ثنا اللہ نے عیدالاضحی کے لیے پشتو فلم بنانے کا اعلان کردیا

قیصر ثنا اللہ خان نے معروف پشتو ہدایتکار ارشد خان کو لے کر بڑے بجٹ کی پشتو فلم ’’ضدی پختون‘‘ بنانے کا اعلان کیا ہے۔


Cultural Reporter August 28, 2013
ضدی پختون میں مرکزی کردار شاہد خان ادا کرینگے۔ فوٹو: فائل

فلمساز قیصر ثنا اللہ خان نے عیدالضحی کے لیے پشتوفلم بنائینگے۔

تفصیلات کے مطابق قیصر ثنا اللہ خان نے معروف پشتو ہدایتکار ارشد خان کو لے کر بڑے بجٹ کی پشتو فلم ''ضدی پختون'' بنانے کا اعلان کیا ہے جس کا مرکزی کردار شاہد خان ادا کرینگے جب کہ اس کے رائٹر محمد کمال پاشا ہونگے۔بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں اردو اورپشتو کے نامور اسٹارز کاسٹ پر مشتمل ہوگی جس کی عکسبندی اسلام آباد سمیت دیگر مقامات پر جلد شروع کردی جائے گی۔



قیصر ثنا اللہ خان نے کہا کہ عید پر پاکستانی فلموں کو اچھا رسپانس ملا ہے جس سے لوکل فلموں میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو حوصلہ ملا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا بحران فلمیں بنانے سے ہی ختم ہوگا ۔اس لیے بطور فلمساز تیسری فلم بنانے جارہا ہوں اس سے قبل ''باڈی گارڈ'' اور''ڈرٹی گرل'' جیسی کامیاب فلمیں پروڈیوس کرچکاہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ''ڈرٹی گرل'' کے حوالے کچھ غلط فہمیاں اور منفی پروپیگنڈہ کیا گیا مگر انشاء اللہ جلد ہی دوبارہ نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی ۔

مقبول خبریں