جنوبی پنجاب میں غربت کی وجہ سے انتہا پسندی زیادہ ہے شیخ وقاص

مائنڈ سیٹ کو حکومت سپورٹ کر رہی ہے، شازیہ مری، پروگرام ’’ٹودی پوائنٹ ‘‘میں گفتگو


Monitoring Desk August 28, 2013
ڈی آئی خان جیل پر حملہ ہماری ناکامی ہے اور ہم اس کا اعتراف کرتے ہیں، عمران اسماعیل۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت معاملات چلانے میں ناکام رہی ہے ڈی آئی خان جیل پر حملے سے خیبر پختونخواہ کی ہی نہیں سارے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کہ جیل پرحملہ سے قبل دس الرٹس دیے گئے تھے ایک روزقبل ہوم سیکریٹری نے جیل کا دورہ بھی کیا نفری بھی بڑھائی گئی لیکن حملے کو نہیں روکا جاسکا۔ اگر پی ٹی آئی نظام نہیں چلاسکتی تو لکھ کر دیدے۔میرے علم میں نہیں کہ جنوبی پنجاب میں کوئی کیمپ ہے وہاں پر مدرسے ہیں لوگوں میں غربت ہے اوروہاں پنجاب کے دوسرے علاقوں کی نسبت انتہا پسندی زیادہ ہے۔



تحریک انصاف کے رہنما عمران اسمعٰیل نے کہا کہ ڈی آئی خان جیل پر حملہ ہماری ناکامی ہے اور ہم یہ اعتراف کرتے ہیں ہم سے پہلے والی حکومتوں نے تو کبھی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں انتہا پسندی کے مائنڈ سیٹ کو حکومت سپورٹ کر رہی ہے، دہشتگردی سارے پاکستان کا مسئلہ ہے۔