فوج بلانے کا مطالبہ سوچی سمجھی سازش ہے شرجیل میمن

کراچی کے حالات 30 سال سے خراب ہیں، ایم کیو ایم کی سندھ حکومت پر تنقید بلاوجہ ہے


Staff Reporter August 28, 2013
کراچی کے حالات 30 سال سے خراب ہیں، ایم کیو ایم کی سندھ حکومت پر تنقید بلاوجہ ہے۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ایم کیوایم کی جا نب سے کراچی میں فو ج بلا نے کے مطالبے کی پیپلزپارٹی اور حکومت مخالفت کریگی، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کاامن خرا ب کیا جارہا ہے اوراس کے بعدفوج بلانے کامطا لبہ کیا جارہا ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چنددنوں سے مصنو عی طورپراچانک کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں تیزی کی گئی اوراس چیزکوبہانہ بناکرجمہوری دورمیں جمہوری پارٹیاں فو ج بلا نے کامطالبہ کررہی ہیں۔ انھوں نے مزیدکہاکہ پو لیس اوررینجرزکوحکومت کی جانب سے فری ہینڈ دیا گیا ہے، رینجرزبھی فوج کاایک ادارہ ہے جوکہ نیک نیتی کے ساتھ اپنے فرا ئض انجام دے رہاہے، پو لیس اوررینجرزنے سیکڑوں ٹارگٹ کلرز گرفتارکیے،ان میں سے ایسے بھی ٹارگٹ کلرزہیں جنھوں نے سوسوقتل کااعتراف بھی کیا۔



کراچی کے حالات پچھلے 25سے 30سال سے خرا ب ہیں،کرا چی میں ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اورقتل عا م پچھلے 25 سال سے جا ری ہے،حکومت تما م سازشوںکونا کا م بنا ئے گی اوردہشت گردی کر نیوالو ں اور کروانے والوں کو منتقی انجام تک پہنچایاجائے گا،ایم کیو ایم کی سندھ حکو مت پرتنقید بلاوجہ ہے،ایم کیو ایم پچھلے ساڑھے4سال تک حکو مت میں رہی اورآج بھی گورنرایم کیوایم کاہے،ایم کیوایم اب بھی اقتدارکاحصہ ہے۔