خام تیل کی قیمتیں2سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

شام پرامریکی حملے کے باعث مشرق وسطیٰ سے سپلائی رکنے کے خدشات نرخ بڑھنے کی وجہ


AFP August 29, 2013
ر لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت نے بھی 117.34 ڈالر فی بیرل کی حد کو چھو لیا۔ فوٹو: فائل

شام پر امریکی حملے کی تیاریوں کی اطلاعات پر خام تیل کی عالمی قیمتیں بدھ کو2سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

نیویارک مین کنٹریکٹ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یا لائٹ سوئٹ کروڈ کی اکتوبر میں فراہمی کے لیے قیمت ایک موقع پر 112.24 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جو مئی 2011 کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے تاہم بعد میں اس میں کمی آئی اور نرخ 109.97 ڈالر فی بیرل پر آگئے جو منگل سے 96 سینٹ زیادہ ہے۔



ادھر لندن میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی قیمت نے بھی 117.34 ڈالر فی بیرل کی حد کو چھو لیا جو فروری کے بعد سے اس کی بلند ترین سطح ہے تاہم بعد میں قیمت 115.31 ڈالر فی بیرل ہو گئی جو منگل سے 95 سینٹ زیادہ ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ شام پر حملے کی امریکی واتحادیوں کی دھمکی کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی سپلائی رکنے کے خدشات خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔