سی این جی پر 6 فیصد اضافی سیلزٹیکس واپس لینے کی سفارش

حکومت ٹیکس نظام میں وسعت چاہتی ہے، جس کے لیے نئے ٹیکس گزاروں کوٹیکس نیٹ میں لایا جارہا ہے، ایف بی آر


INP August 29, 2013
حکومت ٹیکس نظام میں وسعت چاہتی ہے، جس کے لیے نئے ٹیکس گزاروں کوٹیکس نیٹ میں لایا جارہا ہے، ایف بی آر ۔فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈآف ریونیونے وزارت خزانہ سے سی این جی پر 6 فیصد اضافی سیلز ٹیکس واپس لینے کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کوایف بی آر کی جانب سے موصول تجویز میں کہا گیا ہے کہ سی این جی کی صنعت غیررجسٹرڈ ہے، جس پر 5 فیصد اضافی سیلزٹیکس اور ایک فیصد فردر ٹیکس واپس لیا جائے کیونکہ ان ٹیکسوں کے باعث سی این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے،ایف بی آرکاکہنا ہے کہ حکومت ٹیکس نظام میں وسعت چاہتی ہے، جس کے لیے نئے ٹیکس گزاروں کوٹیکس نیٹ میں لایا جارہا ہے، وفاقی بجٹ میں بھی سیلزٹیکس میں اضافے کے لیے حکومت نے 3 نئے اقدامات کا اعلان کیا تھا ۔