بھارت کی چینی کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت

دہلی میںوزرائے تجارت مذاکرات،چین سے پیداواری زونزکے قیام میں شراکت کی درخواست


AFP August 28, 2012
دہلی میں وزرائے تجارت مذاکرات،چین سے پیداواری زونزکے قیام میں شراکت کی درخواست

بھارتی وزیر تجارت نے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کو حکومت کی جانب سے قائم کیے جانے والے نئے مینوفیکچرنگ زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔ اپنے چینی ہم منصب سے مذاکرات کے بعد بھارتی وزیر تجارت آنند شرما نے کہا کہ چین نے بھارت سے درآمدات میں اضافے کا عزم بھی کیا ہے تاکہ نئی دہلی کے بیجنگ کے ساتھ تجارتی خسارے میں کمی کیلیے مدد فراہم کی جاسکے۔

آنند شرما نے اپنے میں بیان میں کہا کہ ہم نے چین کو نیشنل مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت ایک یا اس سے زیادہ قومی سرمایہ کاری وپیداواری زونز کے قیام میں مدد اور شراکت کیلیے چین کو دعوت دی ہے، ہم مثبت اور حوصلہ افزا جواب سے کافی خوش ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت چین کے ساتھ 40ارب ڈالر کے خسارے کی تجارت کر رہا ہے۔