افغانستان کے صوبہ فرح میں طالبان کا پولیس پر حملہ 15 اہلکار ہلاک

پولیس کے ایک دستے پر طالبان کے جنگجوؤں نے اس وقت فائرنگ کردی جو وہ ہائی وے پر گشت کے لئے جارہا تھا،حکام


AFP August 29, 2013
پولیس کے ایک دستے پر طالبان کے جنگجوؤں نے اس وقت فائرنگ کردی جو وہ ہائی وے پر گشت کے لئے جارہا تھا،حکام فوٹو: رائٹرز/ فائل

افغانستان کے صوبہ فرح میں طالبان نے حملہ کر کے 15 افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

صوبے فرح کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس کے ایک دستے پر طالبان کے جنگجوؤں نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہ ہائی وے پر گشت کے لئے جارہا تھا، حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں طالبان کے دہشت گرد بھی مار گئے، دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

گزشتہ روز بھی طالبان نے صوبہ غزنی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے افراد کے دفتر پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پولینڈ کے 10 فوجی زخمی ہو گئے تھے جب کہ صوبہ فرح میں طالبان کے جنگجوؤں نے نیٹو کے لئے ایندھن لے جانے والے 40 ٹرکوں کو راکٹ فائر کر کے جلا دیا تھا ایک اورحملے میں طالبان کے خود کش بمبار نے صوبہ ہلمند میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی نیٹو کے قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ہو گئے۔