وزیراعظم سمجھدارہیںجوفیصلہ کرینگے اچھاہوگاوزیرقانون

عالمی قوانین کے تحت صدرکواستثنیٰ ہے،گفتگو،قمر زمان کائرہ ،لطیف کھوسہ کی ملاقاتیں


News Agencies August 28, 2012
عالمی قوانین کے تحت صدرکواستثنیٰ ہے،گفتگو،قمر زمان کائرہ ،لطیف کھوسہ کی ملاقاتیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عدلیہ کے احترام میں پیش ہوئے ، ثابت ہوگیا پیپلزپارٹی تصادم پر یقین نہیں رکھتی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ وہ مسئلے کا حل نکال لیں گے ، راجہ پرویز اشرف سمجھدار آدمی ہیں ، وہ جو فیصلہ کریں گے ،

حکومت اور ملک کے لیے اچھا ہوگا، حکومت کا عدلیہ سے کوئی تصادم نہیں ہے ، صدر کو عالمی قوانین کے تحت بھی استثنیٰ حاصل ہے، اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ اور گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔