بھارت دریائے سندھ سے نہر نکالنے کے منصوبے پر نصف کام مکمل کر لیا

نہر سے نہ صرف ملک کی زراعت کو نقصان پہنچے گا بلکہ تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح کم ہو جائیگی۔


INP August 28, 2012
نہرکی تعمیر سے دریائے سندھ میں50 فیصد پانی کم ہوگا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لداخ کے مقام پر دریائے سندھ سے نہر نکالنے کے منصوبے پر نصف سے زائد کام مکمل کر لیا، ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے لداخ کے ضلع لیہ کے مقام پر چینی سرحد کے قریب دم چوک کے علاقے کو سیراب کرنے کیلئے 2004 میں ساڑھے تین کلو میٹر لمبی نہر پر کام شروع کیا تھا، نہر کی تعمیر سے دریائے سندھ میں 50 فیصد پانی کم ہوگا۔

جس سے نہ صرف ملک کی زراعت کو نقصان پہنچے گا بلکہ تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح کم ہو جائیگی، بھارت اسی علاقے میں دریائے سندھ پر متعدد چھوٹے بڑے پن بجلی کے منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے۔