مہیش بھٹ کا پاک بھارت دوستی پر ترانہ ’’دل کی اڑان‘‘ تیار

دونوں پڑوسی ملک ہیں، امن اور محبت سے رہنے کے علاوہ ان کے پاس متبادل نہیں


APP September 02, 2013
بھارتی میڈیا کے مطابق ترانے کی دھن مدثر علی اور حمزہ اکرم نے ترتیب دی ہے جو فلم ’’دل پردیسی ہو گیا‘‘ میں شامل ہو گا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ ہدایت کار و فلم ساز مہیش بھٹ نے ''دل کی اڑان'' کے عنوان سے پاک بھارت دوستی کے حوالہ سے ترانہ تخلیق کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ترانے کی دھن مدثر علی اور حمزہ اکرم نے ترتیب دی ہے جو فلم ''دل پردیسی ہو گیا'' میں شامل ہو گا۔ فلم ساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ اس ترانے میں سب کے لیے امن اور محبت کا پیغام دیا گیا ہے۔



انھوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت دو پڑوسی ممالک ہیں اور دونوں ممالک کو امن اور محبت سے رہنا ہو گا بصورت دیگر ان کے پاس کوئی متبادل نہیں۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلم بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی شائقین کی پذیرائی حاصل کرے گی۔