انٹرنیشنل ایونٹس پاکستان اسکواش فیڈریشن نے اسکواڈز کا اعلان کردیا

30جولائی سے 4اگست تک شیڈول ورلڈ جونیئرایونٹ میں حارث قاسم، حمزہ شریف، نوید رحمان، محمد فرحان اور نور زمان شامل ہوں گے۔


Sports Reporter June 11, 2019
30جولائی سے 4اگست تک شیڈول ورلڈ جونیئرایونٹ میں حارث قاسم، حمزہ شریف، نوید رحمان، محمد فرحان اور نور زمان شامل ہوں گے۔فوٹو : فائل

پاکستان اسکواش فیڈریشن نے انٹرنیشنل مقابلوں کیلیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق 26 سے 30 جون تک شیڈول ایشین جونیئر ایونٹ میں حارث قاسم، حمزہ شریف، فرحان ہاشمی، نور زمان، صبور خان اورعبد اللہ نواز حصہ لیں گے، 2 سے 6 جولائی تک شیڈول جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ میں ولید خلیل، ایم حنیف اور امام احمد جبکہ ملائیشن اوپن میں نوید رحمان، ولید خلیل، ایم حنیف، امام احمد ، صنوبر خان ملک کی نمائندگی کریں گے۔

اس کے علاوہ 30 جولائی سے 4اگست تک شیڈول ورلڈ جونیئر ایونٹ میں حارث قاسم، حمزہ شریف، نوید رحمان، محمد فرحان اور نور زمان شامل ہوں گے۔