کہانی سنجیدہ ہو تو کام کرنے میں لطف آتا ہے فاطمہ آفندی

روایتی کہانیوں سے دورنکل چکے،اب معیاری کام ہورہاہے اورفنکارمحنت کررہے ہیں


Showbiz Reporter September 02, 2013
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ فاطمہ آفندی کاکہنا تھا کہ پڑوسی ملک کی دکان اب پاکستان میں بندہوچکی ہے۔ فوٹو: فائل

اداکارہ فاطمہ آفندی نے کہاہے کہ مجھے ڈرامے کی کہانی سنجیدہ ہوتوکام کرنے میں زیادہ لطف آتاہے روایتی کہانیوں سے ہم بہت پہلے دورنکل چکے ہیں اب معیاری کام ہورہاہے اورتمام ساتھی فنکارمحنت کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کوڈرامہ انڈسٹری نے جومقام بخشا ہے وہ دوسرے شعبوں میں کم دیکھا گیا ہے ہمارے ڈرامہ نگاربھی اب کہانیوں میں نت نئے تجربے کررہے ہیں۔



ایک سوال کے جواب میں اداکارہ فاطمہ آفندی کاکہنا تھا کہ پڑوسی ملک کی دکان اب پاکستان میں بندہوچکی ہے ہمارے ہاں عوام اب پاکستانی ڈراموں کوپسندکرتے ہیں ماضی میں کچھ وقت کے لیے یہ ہواچلی تھی کہ لوگ ہندوستانی ڈراموں میں انٹرسٹ لینے لگے تھے اوروہاں کی پروڈکٹ تیزی سے پاکستان آرہی تھی مگرہم نے بہت ڈٹ کے مقابلہ کیاہے اورمعیاری کام ڈیلیورکرکے انھیںاپنے کام سے شکست دی ہے

مقبول خبریں