- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
- صوابی میں تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
- انتقامی کارروائیوں میں حکومت کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، عمران خان
- کراچی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
- بھارت؛ ڈائریکٹر آئی بی کے گھر میں فوجی اہلکار کی خود کشی
- آئی ایم ایف کی پی آئی اے کا خسارہ کم کرنے کی ہدایت
- پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے، فضل الرحمان کا وزیراعظم کو مشورہ
- جس طرح مجھے رکھا ہے اس سے بہتر ہے موت کی سزا سنا دیں، شیخ رشید
- وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات؛ شاہد خاقان کے تحفظات دورکرنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد
- چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
مچل اسٹارک سمیت جارح مزاج آسٹریلوی پیسرز کا سامنا کرنے کیلیےتیارہوں، امام الحق

آسٹریلوی پیسرز کو کھیلتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کی کوشش کروں گا، پاکستانی اوپنر۔ فوٹو : فائل
لاہور: پاکستانی اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک سمیت جارح مزاج آسٹریلوی پیسرز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ایک انٹرویو میں پاکستانی اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ مشکل ترین جنوبی افریقی کنڈیشنز میں ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا کے مقابل بیٹنگ کر چکا ہوں، انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں مارک ووڈ اور جوفرا آرچر کی بولنگ کا بہتر انداز میں سامنا کرتے ہوئے اعتماد میں اضافہ ہوا، آسٹریلوی پیسرز کو کھیلتے ہوئے بھی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔
امام الحق نے کہا کہ بیٹنگ کرتے ہوئے حریف بولر کی قوت کو پیش نظر رکھنے کے بجائے اپنی مثبت چیزوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، تمام کھلاڑی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ورلڈ کپ کا سفر آسان نہیں، تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، میگا ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھنے کے لیے خاص طور پر ٹاپ آرڈر کا کردار انتہائی اہم ہوگا، اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔