گرمی کا زور ٹوٹ گیا نچلے سمندری بادلوں سے مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

بدھ کوسمندر کی ہوائیں چلیں،دوپہرکو ہوا میں نمی کاتناسب65 فیصدہونے سے حدت زیادہ محسوس کی گئی


Staff Reporter June 20, 2019
موسم گرم ومرطوب رہے گا،آج اورکل شہرکادرجہ حرارت34سے36ڈگری رہنے کاامکان ہے،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ۔ فوٹو : آن لائن

DUBLIN: کراچی میں کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا جب کہ بحیرہ عرب میں آنے والے سمندری طوفان ''وائیو '' کے اثرات مکمل طور پر ختم ہوگئے۔

آج کراچی کا مطلع جزوی اورمکمل ابرآلود جبکہ موسم گرم مرطوب رہنے کاامکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود جبکہ دن کے وقت مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،بدھ کو دن بھر سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں،جس کی رفتار 35کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ہوا میں نمی کاتناسب صبح کے وقت 79فیصد اور دوپہر کے وقت 65 فیصد معمول سے زیادہ رہا جس کی وجہ دن کے وقت تیز دھوپ کے دوران حدت محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق آج (جمعرات)جبکہ کل (جمعہ) کو شہر کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں