مکی آرتھر کے بعد اظہر محمود بھی خودکشی کی باتیں کرنے لگے

ہم میچ ہار جائیں تو ایسا لگتا ہے کہ دنیا ہی ختم ہوگئی،اسی وجہ سے دل چاہتا ہے کہ بندہ خود کشی کرلے زہر کھالے، بولنگ کوچ


Sports Reporter June 26, 2019
ہم میچ ہار جائیں تو ایسا لگتا ہے کہ دنیا ہی ختم ہوگئی،اسی وجہ سے دل چاہتا ہے کہ بندہ خود کشی کرلے زہر کھالے، بولنگ کوچ۔ فوٹو: فائل

مکی آرتھر کے بعد اظہر محمود بھی خودکشی کی باتیں کرنے لگے۔

برمنگھم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بولنگ کوچ نے کہا کہ آپ کو کوئی مثبت چیز نظر آئے تو بندہ کہہ سکتا ہے کہ جینے کا کوئی مقصد ہے،ہم میچ ہار جائیں تو ایسا لگتا ہے کہ دنیا ہی ختم ہوگئی،اسی وجہ سے دل چاہتا ہے کہ بندہ خود کشی کرلے زہر کھالے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حارث سہیل کے 70منٹ میں تھک جانے کی بات بھی منفی تھی، لوگوں کو مثبت چیزیں نظر نہیں آتیں۔