کہنی پر پٹیاں، پلیٹ میں 3 انڈے، ناشتے پر شائق کے طنز کا اسٹارک نے بدلہ لے لیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 27 جون 2019
اس وقت بھی آدھا نیند میں تھا اور بھوک بھی لگ رہی تھی، اس لیے مذکورہ شخص کی باتوں کو مذاق میں لیا، اسٹارک۔ فوٹو: فائل

اس وقت بھی آدھا نیند میں تھا اور بھوک بھی لگ رہی تھی، اس لیے مذکورہ شخص کی باتوں کو مذاق میں لیا، اسٹارک۔ فوٹو: فائل

 لندن:  آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے انگلش شائق کے طنز کا بدلہ ان کی ٹیم سے لے لیا۔

مچل اسٹارک نے انکشاف کیا کہ صبح ہوٹل میں ناشتے کے وقت ایک شخص نے کہنی پر پٹیوں اورپلیٹ میں موجود 3 انڈوں کے حوالے سے طنز کیا۔

اسٹارک نے کہاکہ میں اس وقت بھی آدھا نیند میں تھا اور بھوک بھی لگ رہی تھی، اس لیے مذکورہ شخص کی باتوں کو مذاق میں لیا، بعد ازاں انھوں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا خاص طور پر یارکر نے انگلینڈ کی آخری امید بین اسٹوکس کو بھی میدان بدر ہونے پر مجبور کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔