جرمنی ہٹلر کی چاندی اور لعل جڑی انگوٹھی 75 سال بعد منظرعام پر آگئی

نازی فوج کے مخصوص نشان سواستیکا سے سجی ہٹلر کی خاص انگو ٹھی 70ہزار پا ؤ نڈ تک میں نیلامی کی تو قع ہے۔


INP September 09, 2013
انگوٹھی امریکی ریا ست میری لینڈ میں اگلے ہفتے نیلامی کیلیے پیش کی جائے گی. فوٹو؛ فائل

جرمنی کے حکمران ایڈو لف ہٹلر کی چا ندی اور لعل جڑی انگو ٹھی 75سال بعد منظر ِ عام پر آگئی، اگلے ہفتے نیلامی کے لیے پیش کی جا ئے گی۔

نازی فوج کے مخصوص نشان سواستیکا سے سجی ہٹلر کی اس خاص انگو ٹھی کے بارے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ گم یا تبا ہ ہو چکی ہے۔یہ انگوٹھی امریکی ریا ست میری لینڈ میں اگلے ہفتے نیلامی کیلیے پیش کی جائے گی، جس کی 70ہزار پا ؤ نڈ تک میں نیلامی کی تو قع کی جا رہی ہے۔