ورلڈکپ میں 35 وکٹیں لے کر وہاب ریاض عمران خان سے آگے نکل گئے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 6 جولائی 2019
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 38 میچز میں 55 وکٹیں وسیم اکرم نے حاصل کی ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 38 میچز میں 55 وکٹیں وسیم اکرم نے حاصل کی ہیں۔ فوٹو: فائل

لندن: فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ میں مجموعی وکٹوں کی تعداد 35 کرکے سابق کپتان عمران خان کو پیچھے چھوڑدیا۔

وہاب ریاض نے عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کا یہ کارنامہ بنگلادیشی بیٹسمین مشفیق الرحیم کو آؤٹ کرکے انجام دیا، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 38 میچز میں 55 وکٹیں وسیم اکرم نے حاصل کی ہیں جب کہ وہاب ریاض نے 20 میچز میں 35 اور عمران خان نے 28 مقابلوں میں 34 شکار کیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔