نئے ٹیلنٹ کو زیادہ مواقع دیے جائیں حمیرا چنا

کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی سے کرنے پر فخر ہے، روز معیاری غزلیں اور گیت سنتی ہوں


Showbiz Reporter September 11, 2013
حمیرا چنہ کاکہنا تھا کہ موسیقی روح کی غذا ہے اس لیے میں آج بھی روز صبح معیاری غزلیں اور گیت سنتی ہوں۔ فوٹو: فائل

CASARES: گلوکارہ حمیرا چنہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی وژن فنکاروں کی اکیڈمی ہے، اس ادارے نے روزاول سے ہر فنکار کی تربیت کی ہے، مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے کیرئیرکا آغاز پی ٹی وی سے ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ انکاکہنا تھا کہ یہ میڈیا کا دور ہے اور ہر جانب معیاری کام پیش کیا جا رہا ہے، پی ٹی وی اپنے حصے کا آج بھی معیاری کام پیش کر رہا ہے میں ایم ڈی پی ٹی وی سے کہنا چاہوں گی کہ نئے ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں۔



ہمارے ہاں نوجوان نئے جذبے کے ساتھ کام کرنے کا عزم لیے ٹیلیوژن کا رخ کر رہے ہیں اگر انھیں موقع نہ دیاگیا تو ماضی کیطرح مایوسی ان کا مقدر ہو گی، اب دوربدل چکاہے اوردنیا بھر کا نوجوان طبقہ نئے ٹیلنٹ کے ساتھ آگے بڑھ ہا ہے، ہمیں بھی چاہیے کہ اپنی نئی نسل کو مواقع فراہم کریں۔ ایک سوال کے جواب میں حمیرا چنہ کاکہنا تھا کہ موسیقی روح کی غذا ہے اس لیے میں آج بھی روز صبح معیاری غزلیں اور گیت سنتی ہوں۔

مقبول خبریں