بزم مہدی حسن کے عنوان سے محفل موسیقی کے پروگرام کا آغاز

پی ٹی وی کراچی سینٹر کے پروگرام کی 3 ریکارڈنگ ہو چکیں،پروڈیوسر امجد شاہ ہیں


Showbiz Reporter September 11, 2013
پی ٹی وی کراچی سینٹر کے پروڈیوسر امجد شاہ نے ممتاز غزل گائیک شہنشاہ غزل مہدی حسن کی یاد میں ایک بزم سجانے کا فیصلہ گزشتہ دنوں کیا تھا. فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی وژن کراچی سینٹر سے بزم مہدی حسن کے عنوان سے محفل موسیقی کے پروگرام کا آغاز ہو گیا، گزشتہ دو روز سے اس پروگرام کی ریہرسل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کراچی سینٹر کے پروڈیوسر امجد شاہ نے ممتاز غزل گائیک شہنشاہ غزل مہدی حسن کی یاد میں ایک بزم سجانے کا فیصلہ گزشتہ دنوں کیا تھا جسے حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ اس پروگرام کی 3ریکارڈنگز ہو چکی ہیں جن میں حمیراچنا، سلمان علوی، بلقیس خانم، غلام عباس، آصف مہدی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔



پروگرام پروڈیوسر امجدشاہ کا کہنا ہے کہ موسیقی پروگرام کا پاکستان میں نہ ہونا مایوسی کی جانب دھکیل رہا تھا سو میں نے ایسے میں سوچا کہ مہدی حسن کی یاد میں کوئی ایسا منفرد پروگرام پیش کیا جائے جو عوام کو پسند آئے، انھوں نے کہاکہ میں مستقبل میں بھی اپنے لیجنڈ کے حوالے سے اسی انداز کے مزید شوز پیش کرنیکاعزم رکھتاہوں۔

مقبول خبریں