ٹی ایم اے مٹیاری میں 3 سو بوگس بھرتیاں 6 کروڑ ہڑپ کر لیے گئے

ترقیاتی کاموں کی رقم انتخابی مہم پر خرچ، ملازمین تنخواہوں سے محروم، 106 افراد کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا


Nama Nigar September 11, 2013
ترقیاتی کاموں کی رقم انتخابی مہم پر خرچ، ملازمین تنخواہوں سے محروم، 106 افراد کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

ٹی ایم اے مٹیاری میں 300 جعلی بھرتیاں، ترقیاتی کاموں کیلیے آنیوالے 6 کروڑ روپے خورد برد کر لیے گئے، الیکشن کے دنوں میں ہالا، مٹیاری، سعیدآباد کے ٹائون میونپل افسران کے اکائونٹ سے پیسے نکال کر انتخابی مہم پر خرچ کر دیے گئے، اینٹی کرپشن نے کئی بار چھاپے مار کر ریکارڈ تحویل میں لیا لیکن لین دین سے معاملہ رفع دفع ہوتاگیا۔

دوسری جانب گزشتہ 3 ماہ سے ہالا ، مٹیاری، سعیدآباد تینوں تحصیلوں میں 6 سو سے زائد ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ مٹیاری میں 106 ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے جس وجہ سے غریب ملازمین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں لیکن ٹی ایم او کے خلاف کوئی انکوائری نہیں کی جاتی۔



خورد برد کی وجہ سے ایک طرف مٹیاری میں ترقیاتی اسکیمیں بند کر دی گئی ہیں تو دوسری جانب ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں اور انھیں آہستہ آہستہ فارغ کیا جارہا ہے، سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں نے کئی باراحتجاجی مظاہرے، دھرنے دیے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مٹیاری، ہالا، سعیدآباد، ٹی ایم اوز میں کرپشن کے باعث شہروں میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں، تنخواہیں نہ ہونے کے باعث صفائی کا عملہ اکثر غائب رہتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مٹیاری ضلع میں ٹی ایم اوز کی کرپشن کی تحقیقاتکو یقینی بنا کر شہریوں اور ملازمین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مقبول خبریں