’’نائن الیون ‘‘ کو 12 سال ہوگئے آج دنیا بھر میں تقاریب ہونگی

ہلاک کیے گئے افراد کی یاد منائی جائے گی، امریکا میں سخت سیکیورٹی انتظامات


News Agencies September 11, 2013
ہلاک کیے گئے افراد کی یاد منائی جائے گی، امریکا میں سخت سیکیورٹی انتظامات فوٹو فائل

امریکا میں 11ستمبر 2001کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کوآج 12سال مکمل ہوجائیں گے۔

امریکا سمیت دنیا بھر میں حملے میں ہلاک کیے جانے والے افراد کی یاد میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔



امریکا میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں کے پیش نظرسیکیورٹی سخت کردی گئی اور بیرون ممالک امریکیوں کو غیر ضروری سفر کرنے پر انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔ نائن الیون کے بعد سے اب تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔