سعید آباد کے جنگلات میں مقابلہ مغوی بازیاب2ڈاکو گرفتار

پولیس مٹیاری سے 2 ماہ قبل اغوا کیے گئے ڈاکٹر اور زمیندار کی بازیابی میں تاحال ناکام۔


Nama Nigar September 12, 2013
پولیس نے جنگلات سے ایک درجن سے زائد مسلح افراد کو گرفتار کیا۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سعید آباد کے جنگلات کا محاصرہ کر لیا۔

پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے بعد ایک مغوی بازیاب جبکہ2 ڈاکو آصف اور شہمیر کو گرفتار کر لیا گیا، رابطہ کرنے پر پولیس نے مغوی کا نام بتانے سے گریز کیا ۔



دوسری جانب پولیس مٹیاری سے 2 ماہ قبل ڈاکٹر شمشاد اور ایک ماہ سے اغوا کیے گئے مشہور زمیندار جعفر سہتو کو تاحال بازیاب نہیں کرا سکی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے جنگلات سے ایک درجن سے زائد مسلح افراد گرفتار کیے ہیں۔

مقبول خبریں