مقبوضہ کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو گرفتار کر لیا گیا

پولیس نے محبوبہ مفتی کو امن وامان کی صورتحال بگڑنے کے پیش نظر حراست میں لے لیا, بھارتی میڈیا


INP September 12, 2013
پولیس نے محبوبہ مفتی کو امن وامان کی صورتحال بگڑنے کے پیش نظر حراست میں لے لیا, بھارتی میڈیا فوٹو : فائل

VEHARI: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو پلوامہ کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ۔

محبوبہ مفتی شوپیاں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے ورثا سے ملاقات کے لیے جارہی تھی ۔ بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے محبوبہ مفتی کو امن وامان کی صورتحال بگڑنے کے پیش نظر حراست میں لے لیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کو بھارتی فوج کی فائرنگ سے 14افراد شہید ہوگئے تھے۔