افغانستان صوبہ غزنی میں نیٹو کا فضائی حملہ 6 طالبان ہلاک

نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد عالمی برادری افغانستان کا بھرپور ساتھ دے گی: بانکی مون


AFP September 12, 2013
نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد عالمی برادری افغانستان کا بھرپور ساتھ دے گی: بانکی مون. فوٹو: رائٹرز/فائل

افغانستان کے صوبہ غزنی میں نیٹو کے فضائی حملے میں 6 طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغان فوجی ذرائع کے مطابق بدھ کی رات ضلع عندار کے مکان کو نشانہ بنایا گیا،نیٹو فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے تمام افرادطالبان جنگجوہیں۔



دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد اقوام متحدہ اور عالمی برادری افغانستان کا بھرپور ساتھ دیگی۔ اپنے بیان میں بان کی مون نے کہا 2014ء میں افغانستان سے نیٹو فورسزکا انخلا طے شدہ ہے، اس کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کومضبوط اور مستحکم بنانے کیلیے ہم افغان حکومت کی بھرپور مدد کریں گے۔