مہیش بھٹ نے اچھوتے موضوعات پر فلمیں بنائیں

21 ستمبر 1948 کو پیدا ہوئے، 1974ء میں پہلی فلم ’’منزلیں اور بھی ہیں‘‘بنائی


Cultural Reporter September 13, 2013
مہیش بھٹ نے 26 سال کی عمر میں1974میں فلم ’’منزلیں اور بھی ہیں‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ فوٹو: فائل

بولی ووڈ ہدایت کار فلم ساز اور اسکرین پلے رائٹر مہیش بھٹ کا شمار ان معروف ڈائریکٹرزمیں ہوتا ہے کہ جنھوں نے اچھوتے اور بولڈ موضاعات پر فلمیں بنا کر شہرت حاصل کی ان بولڈ موضوعات کی وجہ سے وہ بولی ووڈ میں زبردست تنقید کا نشانہ بنے۔

مہیش بھٹ نے 26 سال کی عمر میں1974میں فلم ''منزلیں اور بھی ہیں'' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، لیکن انھیں فلم '' لہو کے دورنگ '' سے شہرت ملی یہ فلم1979میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ۔ اس فلم کو 1980 میں دو فلم فیئر ایوارڈ دیے گئے،1987میں مہیش بھٹ کی فلم''کاش '' کو ماسکو فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیااسی سال انھوں نے اپنے بھائی مکیش بھٹ کے ساتھ مل کر فلم پروڈکشن ادارہ ویشش فلمز کے نام سے قائم کیاجس کے تحت1989میں انھوں نے اپنی فلم ''ڈیڈی'' بنائی، اس فلم میں انھوں نے اپنی صاحبزادی پوجا بھٹ کو متعارف کرایا1990میں ان کی پہلی رومانٹک فلم ''آوارگی'' نمائش کے لیے پیش کی گئی۔



اسی سال ان کی ایک اور فلم ''عاشقی'' نے بھی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی،ان کے ادارے کے تحت بنائی جانے والی فلم ''سڑک'' ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی1993میں مہیش بھٹ کی فلم'' مڈر'' بھی ہٹ فلم تھی،اسی سال ان کی ایک اور فلم'' ہم ہیں راہی پیار کے'' بھی باکس آفس پر کامیاب رہی،اس فلم کو نیشنل فلم انٹرنیشنل جیوری ایوارڈ دیا گیا،1994میں'' گمراہ'' اور ''کرمنل'' بھی ان کے کیرئیر کی کامیاب فلمیں تھیں، بطور اسکرین پلے رائٹر ان کی20فلموں نے شاندار کامیابی حاصل کی، انھوں نے 1997 میں فلم دستک، جس میں ششمیتا سین نے کردار ادا کیا تھا، اسی سال فلم تمنا، جب کہ1998میں انھوں نے کامیڈی فلم'' ڈپلیکیٹ'' اور بطور ہدایت کار آخری فلم ''کارتوس'' بنائی تھی۔

مہیش بھٹ نے ٹیلی ویژن اسکرین کے لیے بھی کئی کامیاب سیریل بنائیں ان میں 1995ء میں انگریزی سیریل'' آمائوتھ فل آف اسکائی'' ،''شو گر بھیمان'' اور 1997 میں ''کبھی کبھی'' بنائی 21 ستمبر 1948میں ممبئی میں پیدا ہونے والے ہدایت کا ر مہیش بھٹ نے دو شادیاں کیں،ان کی پہلی شادی ہوئی تو ان کی عمر20سال تھی ان کی بیوی غیر ملکی تھی لیکن بعد میں انھوں نے مذہب تبدیل کرلیا ان کی پہلی بیوی کرن بھٹ سے ان کی دو بچے ایک بیٹی پوجا بھٹ اور بیٹاراہول بھٹ ہیں جب کہ ان کی دوسری بیوی کا تعلق شو بز سے ہے وہ فلموں میں ادکاری کرچکی ہیں،سوہنی راز داں سے ان کی دو بیٹیاں شاہین بھٹ اور عالیہ بھٹ ہیں عالیہ بھٹ ان دنوں بولی ووڈ کی فلموں میں کام کررہی ہیں بولی ووڈ کے سپر اسٹار عمران ہاشمی مہیش بھٹ کے بھانجے ہیں۔

مقبول خبریں