201819 میں غیر ملکی سرمایہ کاری 50 فیصد کم رہی

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 2018-19میں ایک ارب 73کروڑ 71لاکھ ڈالر رہی


Business Reporter July 16, 2019
مالی سال2017-18میں سرمایہ کاری کی مالیت3ارب 47کروڑ 12لاکھ ڈالر رہی تھی فوٹو : فائل

مالی سال2018-19 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری مالی سال 2017-18 کے مقابلے میں 50فیصد کم رہی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2018-19 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت ایک ارب 73کروڑ 71لاکھ ڈالر رہی جو مالی سال2017-18 میں کی جانے والی 3 ارب 47 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے 50 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2018-19 میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 41 کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہی، مالی سال2017-18میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 24کروڑ ڈالر رہی تھی۔

غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ بھی منفی 99کروڑ 20لاکھ ڈالر رہی جو غیرملکی سرمایہ کاری بانڈز کی میچوریٹی کا نتیجہ ہے مالی سال2017-18کے دوران غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 2 ارب 45کروڑ ڈالر رہی تھی۔

مقبول خبریں