آئی سی سی بدانتظامی پر دنیائے کرکٹ سے معافی مانگے، ڈاکٹر نسیم اشرف

عباس رضا  منگل 16 جولائی 2019
عالمی چیمپئن کا فیصلہ باؤنڈریز پر کیسے کیا جا سکتا ہے؟ نسیم اشرف، فوٹو: فائل

عالمی چیمپئن کا فیصلہ باؤنڈریز پر کیسے کیا جا سکتا ہے؟ نسیم اشرف، فوٹو: فائل

 کراچی: سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیئر کرنا چاہیے تھی۔

امریکا سے فون پر نمائندہ ”ایکسپریس“ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے سوال اٹھایاکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ باؤنڈریز پر کیسے کیا جا سکتا ہے؟ یہ کوئی اسکول ٹورنامنٹ نہیں تھا،آئی سی سی کو اس بدانتظامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ سے معافی مانگنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: حواس باختہ امپائرز نے ورلڈ کپ کا حسن گہنا دیا، آئی سی سی ہدفِ تنقید

انھوں نے ورلڈکپ کی ڈریم ٹیم میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو بھی شامل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم،محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی میں سے کسی کو بھی منتخب کیا جا سکتا تھا، تینوں نے ایونٹ میں عمدہ کھیل پیش کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔