ڈیم فنڈ ٹویوٹا انڈس موٹرز کی 20 ملین روپے کی دوسری قسط

چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے وزیر اعظم عمران خان کو چیک پیش کیا


Business Reporter July 17, 2019
انڈس موٹرز کمپنی نے ڈیم کی تعمیر کے لیے5سال میں 100 ملین روپے دینے کا وعدہ کیا تھا فوٹو:فائل

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر میں مدد کرنے کے عزم کے تحت حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کو 20 ملین روپے کا ایک اور چیک پیش کیا۔

اکتوبر 2018 میں انڈس موٹرز کمپنی نے ڈیم کی تعمیر کے لیے5سال میں 100 ملین روپے دینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ یہ 20 ملین روپے کا دوسرا چیک ہے جو مقررہ وقت سے پہلے ہی پیش کردیا گیا۔ اس کے علاوہ صحت کے شعبے میںانڈس موٹرز نے عمران خان کو کراچی کے شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کیلیے 7.5 ملین روپے کا چیک بھی پیش کیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر انڈس موٹرز علی اصغر جمالی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے دونوں چیک پیش کیے۔

مقبول خبریں