اے ون گریڈ کی حامل طالبہ کا ہائر سیکنڈری اسکول میں داخلہ

طالبہ ماریہ نے معروف کالج میں داخلہ لینے کے بجائے لانڈھی کے اسکول کوترجیح دی


Safdar Rizvi September 14, 2013
مذکورہ اسکول میں کسی دوسری طالبہ نے داخلہ لینے میں دلچسپی ہی ظاہر نہیں کی۔ فوٹو: فائل

مرکزی داخلہ کمیٹی کے تحت جاری کی گئی انٹرسال اول پری انجینئرنگ (فیمیل) کی میرٹ لسٹ میں اے ون گریڈ کی حامل ایک طالبہ کاداخلہ لانڈھی کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں دیے جانیکا انکشاف ہوا ہے۔

''ایکسپریس'' کو محکمہ تعلیم کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میٹرک میں مجموعی طور پ ر698 نمبر حاصل کرنے والی طالبہ ماریہ بی بی بنت ارض قمر نے 82 فیصد سے زائد مارکس لینے کے باوجود تدریس کے حوالے سے کراچی کے کسی معروف کالج میں داخلہ لینے کے بجائے لانڈھی کے ایک ہائرسیکنڈری اسکول میں داخلہ حاصل کرنے کو ترجیح دی، دلچسپ امر یہ ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بدترین کارکردگی کے سبب مذکورہ اسکول میںکسی دوسری طالبہ نے داخلہ لینے میں دلچسپی ہی ظاہر نہیں کی جس کے سبب مرکزی داخلہ کمیٹی نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں محض متعلقہ طالبہ ہی کو داخلہ دیا۔



محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبہ کی جانب سے 82 فیصد نمبر لینے کے باوجود کسی بڑے اور معروف کالج کے بجائے ایک سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول میں داخلے لینے میں دلچسپی والدین یا سرپرستوں کی جانب سے رہنمائی کے فقدان کا سبب معلوم ہوتی ہے تاہم مذکورہ طالبہ کوکلیم فارم کے ذریعے کسی بڑے کالج میں داخلہ لینے کا آپشن موجود ہے۔

مقبول خبریں