بلوچستان کے مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے وزیراعلیٰ عبدالمالک

ماضی میں طاقت کے بل بوتے پربلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش ناکام رہی، وزیراعلیٰ بلوچستان


Numainda Express September 14, 2013
گوادرمیں مزدوروں کے قتل عام کا واقعہ انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے، گفتگو. فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک نے کہا ہے کہ ماضی میں طاقت کے بل بوتے پربلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش ناکام رہی۔

بلوچستان کی مشکلات کے حل کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کومشترکہ کوشش کرناہوگی،بلوچستان کے مسئلہ کا سیاسی حل نکالا جائے اور مسائل کومذاکرات کے ذریعے سے حل کیاجائے۔وہ جمعے کو بلوچستان ہائوس میں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔



انھوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی سلامتی کے حوالے سے کوشش کرنیوالے کسی بھی ادارے یاسیاسی جماعت سے مکمل تعاون کریگی۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کوچاہیے کہ اس بہتری کے کام میں حکومت کا ساتھ دیں۔