پشتو فلم کا معیار اب کسی سے کم نہیں ہے میرا

کوشش ہے کہ شائقین عیدالاضحیٰ کے موقع پر جب سینما گھروں کا رخ کریں تو وہ میری پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوں، میرا


Showbiz Reporter September 15, 2013
کوشش ہو گی کہ اپنے کیرئیر کی پہلی پشتو فلم میں یادگار پرفارمنس دوں، میرا فوٹو: فائل

KARACHI: اداکارہ میرا پشتو فلم '' اوربل '' کی مری سمیت دیگرشمالی علاقوں میں جاری شوٹنگ میں اپنا کام عکسبند کروانے میں مصروف ہیں۔

میرا اپنے فنی سفر کی پہلی پشتو فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور اس فلم کے ڈائریکٹر ارشد خان ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں شاہد خان اور جہانگیر جانی مرکزی کرداروں میں دکھائی دینگے۔ اداکارہ میرا نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پشتو فلم اسلیے سائن کی ہے کہ اس کا معیار اب کسی سے کم نہیں ہے۔



یہاں پروفیشنل طریقے سے کام ہو رہا ہے، میری کوشش ہو گی کہ اپنے کیرئیر کی پہلی پشتو فلم میں یادگار پرفارمنس دوں تاکہ شائقین عیدالفطر کی طرح عیدالاضحیٰ کے موقع پر جب سینما گھروں کا رخ کریں تو وہ میری پرفارمنس سے خوب انٹرٹین ہوں۔ میرا 20ستمبر تک فلم میں اپنا کام مکمل کروا کے مری سے لاہور پہنچیں گی۔

مقبول خبریں