شوبز سے عزت ملی اسے چھوڑ نہیں سکتی صلہ حسین

مخالفین اپنے کام پرتوجہ دیں،میری کامیابیوں جلنے والے جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں


INP September 16, 2013
صلہ حسین نے کہا کہ مجھے آج جو عزت اور مقام ملا ہے وہ شوبز انڈسٹری کی وجہ سے ہے. فوٹو: فائل

اداکارہ صلہ حسین نے کہا ہے کہ میں شوبز انڈسٹری سے دور ہوئی ہوں اور نہ ہی اس کا سوال پیدا ہوتا ہے۔

کچھ لوگ میری کامیابیوں سے حسد کر کے میرے خلاف سازشیں اور جھوٹے پراپیگنڈے کر رہے ہیں مگر وہ اپنے ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہونگے' مخالفین کو چاہیے کہ میرے بارے منفی پراپیگنڈے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔



صلہ حسین نے کہا کہ مجھے آج جو عزت اور مقام ملا ہے وہ شوبز انڈسٹری کی وجہ سے ہے اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دوں' اصل میں کچھ مخالفین جن کا کام ہی میرے خلاف سازشیں کرنا ہے وہ ایسے جھوٹے پراپیگنڈے کرتے ہیں لیکن مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں شوبز انڈسٹری میں ہوں اور رہوں گی۔